آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
حالات بدل رہے ہیں۔ صورتحال اب آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ جو کام آپ کرنا چاہتے ہیں اللہ کا نام لیں اور ان کو شروع کریں۔
اللہ کی مدد شامل حال ہے۔ آپ کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے والا اور مشکلات پیدا کرنے والا اللہ کے حکم سے خود ہی بھاگ جائے گا۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ کھل کر میدان میں آئیں۔ آج مالی حوالے سے ایک پریشانی سے نجات ملے گی اور ذہنی طور پر کچھ سکون میسر آئے گا۔
آپ اعتبار بہت جلدی کرتے ہیں۔ جس پر آپ نے اعتبار کیا اسی نے آپ کو دھوکہ دیا۔ سب معاملات سے ہٹ کر نئی زندگی شروع کریں۔ اللہ پاک آپ کے لیے بہتر کرے گا۔
ہر بات کو لے کر اتنا پریشان نہ ہوا کریں۔ اس وقت ایسا کچھ نہیں ہے جس سے آپ اتنا تنگ ہوں۔
آپ نے سب کچھ بڑی خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے۔ اب ثمر ملنے کا وقت ہے۔ بس حالات کو سمجھیں اور آئندہ محتاط رہیں۔ کیونکہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
اللہ پاک پر توکل مزید مضبوط کرتے جائیں۔ آنے والے دن آپ پر کافی مہربان ہوں گے۔ نیت صاف رکھیں، اچھی خبریں ملنا شروع ہوں گی۔
آپ ذہنی طور پر سکون میں نہیں ہیں۔ ذہنی سکون صرف نماز اور صبر سے ملے گا۔ توبہ کریں اور اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کر دیں۔
آپ کی دلی مراد بر آئے گی۔ ایک روحانی خواہش پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔ منزل بہت قریب ہےاچھی سوچ کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
کاروباری حضرات کے لیے سرمایہ کاری کا اچھا وقت ہے۔ نوکری تلاش کرنے والوں کے لیے بھی یہ بہترین موقع ہے۔
زبان انسان سے بہت کچھ کروا دیتی ہے۔ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔ ورنہ آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جائیں گے۔
مشکل کام میں بلاوجہ ہاتھ نہ ڈالیں۔ تھوڑی سی کوشش سے بھی جب بڑی کامیابی مل سکتی ہے تو پھر مشکل کام میں ہاتھ کیوں ڈال رہے ہیں۔
اپنا صدقہ اور نظر اتارتے رہا کریں۔ اپنی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ پٹھوں اور پیٹ کے امراض آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔