آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
وقت بدل رہا ہے۔ آپ کو بدلتے وقت کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا۔ اس بات کو جتنی جلدی سمجھ جائیں اتنا اچھا ہے۔
آپ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں۔ برا وقت آتا رہتا ہے اور ٹل جاتا ہے۔ اللہ کی ذات پہ بھروسہ رکھیں۔ آج کا دن آپ کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔
کشیدگی میں کمی آ رہی ہے۔ گھریلو ماحول بہتر ہو جائے گا۔ آپ کے مالی معاملات بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
جب تک آپ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کریں گے تب تک حالات میں بہتری آنے کی توقع نہیں ہے۔ اپنے حالات کا جائزہ لیں اور ان کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
زندگی کے معاملات کو سنجیدہ لیں۔ آپ کے کردار کی وجہ سے آپ کی عزت پر حرف آیا ہے۔ اس کو درست کریں۔ چند دن تک خاموشی اختیار کریں۔
حاسدین کے شر سے بچیں۔ آپ کے مخالف مسلسل آپ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اگر ان کا داؤ لگ گیا تو آپ کے لیے حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔ خود کو قابو میں رکھیں۔
سیدھے اور صاف راستے پر دھیان دیں۔ مخالفین آپ کے پیچھے ہیں۔ خیال رکھیں کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈال دیں۔
آپ جس مسئلے کا شکار تھے اب اس سے نکلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ حالات جلد از جلد بدلتے نظر آئیں گے۔ کامیابی کا امکانات واضح اور روشن ہیں۔
جس راستے پر آپ چل رہے ہیں وہ ہرگز درست نہیں۔ اس کو بدلیں۔ اپنی سمت درست کرنے کے لیے استخارہ کر لیں بہتر رہے گا۔
آپ کے گرد سازشوں کا ایک بڑا جال تنا جا رہا ہے۔ ہوشیار باش۔ جوان اولاد کو چاہیئے کہ وہ والدین کو ساتھ لے کر چلیں۔
نظر اتارتے رہا کریں اور صدقہ دیتے رہا کریں۔ آپ پر اس وقت بدنظری کے اثرات ہیں۔ کسی پر اعتبار نہ کریں۔
آج کا دن آپ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ روزگار کے سلسلے میں بہتری کا امکان ہے۔ جس مسئلے میں آپ کو خرابیوں کا سامنا تھا وہ خرابیاں اب دور ہو رہی ہیں۔