آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
اپنی گفتگو اور بات چیت میں اعتدال پیدا کریں۔جوش کے ساتھ ہوش کا ہونا بہت ضروری ہے۔ زیاداہ سوچیںذہنی دباؤ کا شکار بنا دیتی ہیں۔ ان سے بچیں۔
ہمت، جرات اور جذبے سے آج کے دن کام کا آغاز کریں۔ کسی کو متاثر یا اپنے خیالات پر راغب کرنا ہو تو اس کے لیے روٹین سے ہٹ کر طریقہ کار اختیار کریں۔ آج خرچ کے معاملے میں اعتدال سے کام لیں۔ فضول خرچی ہو سکتی ہے۔
آپ کو آج بے چینی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اس سے بچنے کے لیے حقیقت کو تسلیم کریں۔ شام کا وقت اپنے گھر والوں اور شریک حیات کے ساتھ گزاریں۔
حالات کی نزاکت دیکھ کر فیصلے کریں۔ اگر آپ اکیلے فیصلے لینا چاہتے ہیں، تو یہ یاد رہیں کہ کچھ لوگوں کو یہ قبول نہیں ہو گا اور وہ مخالفین آپ کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کریں گے۔
اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔ لین دین کے معاملے میں ضرورت سے زیادہ حساس نہ بنیں۔ آج آپ نئے دوست بنا سکیں گے۔ گھر والوں کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہوں گے۔
اپنے آپ کو خوف اور بے چینی سے نکالنے کے لیے فضول خیالات سے بچیں۔ دوسروں کے ساتھ تعلقات کی خاطر اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں۔
آج آپ کا موڈ خراب رہے گا۔ تاہم اپنے موڈ کو تھیک رکھنے کے لیے کسی نہ کسی تفریحی یا فلاحی کام میں لگائے رکھیں۔ شام کو کسی مہم جوئی ہپر جانے کو دل کرے گا۔
دوسروں کے نظریات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اپنی ذات کے محور سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔
اگر احتیاط نہ کی تو حاسدین کی جانب سے بڑی مخالفت کا سمانا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور یہ مخالفت طویل لڑائی کی صورت نہ اختیار کر لے۔ اس لیے محتاط رہیں۔
بہت سے لوگوں نے آپ سے توقعات قائم کی ہوئی ہیں۔ آپ ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ہو سکتا ہے فرائض کی انجام دہی میں زیادہ وقت نہ دے پائیں۔ آج آپ اپنے غصے پر قابو رکھیں گے۔
سوچوں نے آج آپ پر گھیرا تنگ کر لینا ہے۔ اتنا گھیر لیں گی کہ آپ
خود کو وقت دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس لیے گھر پر رہنا پسند کریں گے۔
آج آپ بہت زیادہ مڈروفیات میں گھرے رہیں گے۔ تاہم کچھ وقت گھر والوں کے لیے بھی نکالیں۔ ان کے تحفظات دور کریں۔