ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریزکا چوتھا میچ آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تینوں میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔
آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔
اس سے قبل تین مئی کو کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے تھے۔امام الحق نے شاندار 90 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ کپتان بابر اعظم 54 اور وکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے
جواب میں مہمان ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50ویں اوور میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نسیم شاہ، محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو، دو شکار کیئے جب کہ آغا سلمان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں شے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے پچھاڑا تھا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی یہ 12 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی ہے۔پاکستان نے 2011 میں ورلڈ کپ سے قبل آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔