رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہیں بازاروں کی رونقیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں جیسے جیسے عید کے دن نزدیک آتے جارہے ہیں بازاروں میں رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے خواتین کپڑوں کی خریداری ، جیولری اور میک اپ کے سامان کی خریداری میں نظر آتی ہیں اور ان سب چیزوں کیساتھ ساتھ خواتین اپنے سنگھار اور خوبصورتی کو مزید بڑھانے اور چار چاند لگانے کیلئے بیوٹی پارلر جانا نہیں بھولتی اور بیوٹی پارلر جاکر سرِ فہرست مہندی (حنا ) لگوانا تو ہرگز نہیں بھولتی ۔ عید کے دنوں میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مہندی لگانے کے ریٹس میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے تو خواتین کو یہ پرواہ نہیں ہوتی کی قیمت کم ہے یا زیادہ ہے انہوں نے عید کیلئے خوبصورت مہندی ڈیزائن اپنے ہاتھوں پر بنوانے ہیں تو بنوانے ہیں پھر قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
جس طرح سے بدلتے وقت کے ساتھ فیشن میں تبدیلی آتی رہتی ہے ایسے ہی مہندی کے ڈیزائن میں بھی نت نئے خوبصورت مہندی ڈیزائن مارکیٹ میں آتے ہیں ۔ عید الفطر کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کیلئے آپ اپنے ہاتھوں پر خوبصورت مہندی کے بھاری بھاری ڈیزائن بھی بنوا سکتی ہیں یا پھر سادہ ہلکے اور نفیس مہندی کے ڈیزائن بھی لگواسکتی ہیں ۔
تو جیسے کہ عیدالفطر نزدیک ہے تو اس حوالے سے آج ہم آپ لوگوں کیساتھ مہندی کے دلکش خوبصورت ڈیزائن شیئر کرنے جارہے ہیں جو آپ چاہو تو خود گھر پر بھی بنا سکتی ہیں یا پھر کسی بیوٹی پارلر یا مہندی لگانے والی شاپ سے بھی جا کر بنوا سکتی ہیں ۔
ویسے تو مہندی کے بے شمار ڈیزائن ہیں اور مختلف اوقات میں خواتین مہندی ڈیزائن بنواتی ہیں جیسا کہ عید مہندی ڈیزائن ، دلہن مہندی ڈیزائن ، برائیڈل مہندی ڈیزائن ، عربی مہندی ڈیزائن ، ہم آپ لوگوں کیساتھ خوبصورت دلکش مہندی ڈیزائن شیئر کر رہے ہیں ۔ نیچے ملاحظہ فرمائیں
ویسے تو مہندی کے تمام ڈیزائن ہی خوبصورت ہوتے ہیں لیکن عید کی مہندی کی اہمیت ہی الگ ہے خواتین کی خوبصورتی کو مزیدنکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے مہندی کے مختلف ڈیزائن ہوتے ہیں جو کہ مختلف مواقعوں پر لگائے جاتے ہیں مہندی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کیلئے کوئی عمر کی قید نہیں ہوتی یہ ہر عمر کی خواتین کو پسند ہیں بچیوں ، نوجوان لڑکیوں اور بڑی عمر کی خواتین سب کو مہندی لگوانا پسند ہے ۔