ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکزمقبوضہ کشمیر میں کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں تھا۔
ہری پور شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گے ہیں، ہری پور میں لوگ کلمہ طیبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دوکانوں سے باہر آ گئے۔
ایبٹ آباد، شکرگڑھ میں بھی لوگ کلمہ طیبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دوکانوں سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کشمیرکے مشرق میں تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے صوبہ بھر کی انتظامیہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے تیار رہیں۔
انتظامیہ مشینری اور عملے کو الرٹ رکھے اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنائیں۔