آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں۔ آنے والے وقت پر غور کریں۔ آپ کو انتہائی اہم موقع مل رہا ہے فائدہ اٹھائیں۔
آپ کے راستے میں مشکلات کھڑی کرنے والے اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ بے فکر رہیں اور آگے قدم بڑھائیں۔ آج آپ کے لیے کچھ نہ کچھ بہتر ضرور ہو گا۔
آپ اپنی مشکلات کا ذمہ دار کسی بندش کو قرار دیتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے، اس میں آپ کی اپنی غلطیوں کا بڑا کردار ہے۔ اللہ کے حضور توبہ کریں اور صدقہ وغیرہ دیتے رہیں۔
اپنی اصلاح کریں۔ مشکلات کا سبب آپ کی کوئی غلطی ہے۔ بس اپنی غلطی اصلاح کر لیں سب کچھ اپنے آپ ٹھیک ہوتا جائے گا۔
آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ غیر متوقع طور پر فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کے لیے اچھا رہے گا۔
مشکلات بے شک لاکھ آئیں، خدائے بزرگ و برتر پر بھروسہ رکھیں۔ وہ اس جگہ سے مشکلات کا حل نکالے گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کا عملی اظہار آج آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔
دور اندیشی سے کام لیں۔ فیصلہ کرتے وقت دل کی ضرور سنیں۔ہر قدم پھونک پھونک کر رکھیں۔
آپ کے حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔اب نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں سے دوری اختیار کریں جن کی شہرت اچھی نہیں ہے۔
اچھے دنوں پر توجہ دیا کریں، ورنہ بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔کوئی نہ کوئی ایسا راستہ ضرور ہوتا ہے جو روزگار کی طرف جاتا ہے۔
جو لوگ مشکل میں تھے اب ان شاءاللہ ان کا حل نکل آئے گا،روزگار کے حوالے سے پوری توجہ دیں۔
اپنے دل کی بات عزیز و اقارب سے بھی نہ کریں تو بہتر ہی ہے۔گھر کے سکون کے لیے کہیں جھکنا بھی پڑتا ہے تو حرج نہیں۔
آپ کے راستے میں کھڑی دیوار گر چکی ہے۔ آج کا دن آپ کے لیے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں، ان شاءاللہ فائدہ ہی ہو گا۔