ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے آغاز میں ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پوچھا کہ انتظامیہ کو نوٹس ہوا تھا کون پیش ہوا ؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ شاید انتظامیہ کے لوگ آئے ہیں۔
عدالت نے انتظامیہ کی عدم پیشی پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سول کورٹ ہے ؟ یہ ہائی کورٹ ہے ، پیش ہوں عدالت نے کہا کہ آپ کو جو بھی مقام دیا جاتا آپ کو یقین دہانی کرائیں کہ امن و امان برقرار رکھیں گے۔ کسی کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی۔ ایسا نہ ہو کہ کہا جائے کہ لاہور یا کراچی والوں نے ایسا کیا۔ خیال رکھیں کہ روڈز بلاک نہ ہوں، لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ احتجاج آپکا حق ہے لیکن شہریوں کے حقوق کو بھی خیال رکھنا ہوگا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ سے متعلق این اوسی جاری کرنے کی درخواست سے متعلق انتظامیہ کی چار صفحات پر مشتتمل بیان حلفی نجی ٹی وی کو موصول ہو گیا۔
انتظامیہ نے 39 پوائنٹس پرمشتمل بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیان حلفی پر دستخط کریں۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی