ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بائیپرجوائے کراچی سے تقریباً 650 کلومیٹر، ٹھٹہ سے 620 کلومیٹر جب کہ اورماڑہ سے 690 کلومیٹر دوری پر ہے ۔
NEOC Update:Extremely Severe Cyclonic Storm #BiparjoyCyclone
Dev path based on intl weather models is for proactive measures against likely impacts. It's evolving sit&impact will only be certain w/ further devplt of sys.
Source:Zoom Earth,Disaster Aware
محتاط رہیں – محفوظ رہیں pic.twitter.com/FSKd7rkXtc— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 12, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سمندری طوفان کے باعث 13، 14 جون سے 16 جون تک کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور میرپورخاص اضلاع میں موسلا دھار بارشوں اور 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کی علاقائی و بین الاقوامی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے.اسکی پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ اثرات کے حوالے سے ضروری ہدایات وقتاً فوقتاًجاری کی جارہی ہیں. https://t.co/TBWt0ziBw5#BiparjoyCyclone
Source:Windy, Zoom Earth pic.twitter.com/t3f33BHlDJ— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 12, 2023
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ طوفان کے سسٹم کے اطراف لہروں کی بلندی 35 سے 40 فٹ جب کہ حالات غیر معمولی ہیں، انتہائی شدید سمندری طوفان بائیپرجوائے کے 14 جون کی صبح تک شمال اور شمال مشرق کی طرف مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
طوفان 15 جون کی سہہ پہر جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ممکنہ طور پر ٹکرائے گا، سائیکلو وارننگ سینٹر انتہائی شدید سمندری طوفان بائیپرجوائے کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔
ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 13 سے 17 جون کے درمیان انتہائی موسلاد ھار بارشوں کے ساتھ 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،13، 14 جون سے 16 جون تک کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور میرپورخاص اضلاع میں موسلا دھار بارشوں اور 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ انتہائی تیز ہوئیں کچے گھروں اور بوسیدہ عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،کیٹی بندر میں طوفان ٹکرانے کے دوران 8 سے 12 فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے،ماہی گیر 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
گزشتہ روزبحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کر کے انتہائی شدید سائیکلونک طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی طرف بڑھا ہے اور اب کراچی سے 760 کلومیٹر جنوب، ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر جنوب اور اورماڑہ سے 840 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔