کو تیار کرنے کے لیے پہلا مرحلہ اس سرکٹ کا ڈیزائن تیار کرنا ہے۔ ایک بار تسلی بخش سرکٹ ڈیزائن تیار ہو جائے تو اگلے مرحلے میں پورا الیکٹرونکس ڈیزائن تیار کیا جا سکتا ہے۔
سرکٹ کو ڈیزائن کرنے کے لیے آپ کے پاس مناسب پی سی بی ٹولز ہونا چاہییں۔ تا کہ ایک میعاری اور بہترین سرکٹ تیار کیا جا سکے۔ پی سی بی ڈیزائن تیار کرنے کے لیے مارکیٹ میں کئی اقسام کے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں۔لیکن یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ ان میں سے کون سا سافٹ وئیر بہترین ہے۔
اس مضمون میں ہم آپ کو دس بہترین سرکٹ ڈیزائن سافٹ وئیرز کے بارے میں بتائیں گے جن کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے آپ اپنے لیے مطلوبہ سرکٹ ڈیزائن سافٹ وئیرز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تو الیکٹرانک ڈیزائنرز کے لیے دس بہترین پی سی بی ڈیزائن سافٹ وئیرز یہ ہیں۔
صارفین کی پسند اور فیڈ بیک کو مد نظر رکھتے ہوئے الٹیم رینج کو بلاشبہ مارکیٹ کے بہترین PCB ڈیزائن سافٹ وئیرز قرار دیا جا سکتا ہے۔ PCB بورڈز ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مدد سے کسی بھی پلیٹ فارم پر کسی بھی مطلوبہ تعداد کی تہیں یعنی لئیرز تیار کی جا سکتی ہیں۔ اس کی بنیادی خصوصیات میں کمپوننٹ فہرست، BOM فائلز اور لچکدار PCB ڈیزائن تیار کرنا شامل ہیں۔ جبکہ اس کی مدد سے آپ اپنے ڈیزائن کی سہ جہتی سیمولیشن بھی دیکھ سکتے ہیں۔
فرٹزنگ ایک زبردست اور سادہ انٹرفیس پر مشتمل سافٹ وئیر ہے۔اس کی مدد سے آسان اور تیز تر ڈیزائن تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بعض فیچرز محدود ہیں۔ اس لیے یہ ایسے انجینئرز کے لیے بہترین ہے جو ابھی سیکھنے کے ابتدائی مرحلے پر ہیں۔
ایکسپریس پی سی بی بھی نوآموز انجینئرز کے لیے بہترین سافٹ وئیر ہے کیونکہ اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ اس میں پہلے سے موجود امدادی ویڈیوز کے ذریعے اپنے تخیل کو آسانی کے ساتھ حقیقت کا روپ دیں۔ اور اپنے پسندیدہ ڈیزائنز تیار کریں۔
یہ ایک اوپن سورس سرکٹ ڈیزائن سافٹ وئیر ہے جسے کوئی بھی صارف مفت ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہے۔ اس میں 16 لئیرز تک پی سی بی بورڈز کو آسانی سے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔اس میں سادہ لیکن مؤثر ٹولز کی ایک لمبی فہرست موجود ہے جنہیں استعمال کر کے آپ اپنی پسند کا ڈیزائن تیار کر سکتے ہیں۔
ٹائنی کیڈ بھی ایک مشہور پی سی بی ڈیزائن سافٹ وئیر ہے جس میں کئی جدید خصوصیات اور فیچرز موجود ہیں۔ ان فیچرز کی مدد سے آپ قسم ہا قسم کے الیکٹرانک بورڈ ڈیزائن تیار کر سکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔
زیادہ تر پرنٹنگ سرکٹ بورڈز تیار کرنے والے ڈیزائنرز اس سافٹ وئیر پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ استعمال میں انتہائی آسان اور کئی آن لائن لائبریریوں سے منسلک ہے۔
پی سی بی بورڈ ڈیزائن کرنے کے لیے یہ ایک لچکدار ڈیزائن سافٹ وئیر ہے۔ جس میں درجنوں ٹولز اور آپشنز موجود ہیں۔ اگر آپ فوری اور ہائی پرمارمنس کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ سافٹ وئیر آپ کے لیے ہے کیونکہ اس میں تیزی اور آسانی کے ساتھ ڈیزائن کرنے کی سہولت موجود ہے۔
صارف۔دوست انٹرفیس کی وجہ یہ نوآموز انجینئرز کے لیے بہترین سافٹ وئیر ہے۔ کیونکہ اس میں سرکٹ ڈیزائن کے لیے مطلوبہ فرنٹ آپشنز موجود ہیں۔ آپ اس سے ملٹی لئیر بورڈز ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے کمپوننٹس آپ کو خود ڈیزائن کرنا ہوں گے کیونکہ یہ سہولت اس میں پہلے سے موجود نہیں ہے۔
یہ ایک اور بہترین اور طاقتور ڈیزائن ٹول ہے۔ اس میں پی سی بی بورڈز کو ڈیزائن کرنے کے لیے کئی اہل فیچرز موجود ہیں۔ استعمال کرنے میں آسانی اور بے شمار فیچرز کا تنوع اسے ایک بہترین سافٹ وئیر بناتے ہیں۔ اسے استعمال کرتے دوران آپ جب چاہیں آن لائن مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی ایک بہترین سرکٹ ڈیزائن سافٹ وئیر ہے۔ اس کی مدد سے نا صرف آپ کی سی بی بورڈز ڈیزائن کر سکتے ہیں بلکہ اپنے تیار کردہ ڈیزائن کی سیمولیشن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں سہہ جہتی سیمولیشن کی سہولت بھی موجود ہے۔
تو یہ تھے مارکیٹ میں موجود نمایاں اور دس بہترین پی سی بی ڈیزائن سافٹ وئیرز۔۔۔ سرکٹ ڈیزائنر اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔