کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا کے پرامن ترین ممالک کون سے ہیں؟ لفظ امن کی تشریح اور اس کا مخصوص میعار طے کرنا ایک مشکل امر ہے۔ لیکن عالمی امن انڈیکس 2006 کے مطابق امن کا مطلب “تشدد کی عدم موجودگی” کو قرار دیا گیا ہے۔ اس نڈیکس کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں کئی انڈیکیٹرز اور دیگر عامل کی بنیاد پر امن کے لحاذ سے ایک فہرست مرتب کی جاتی ہے۔
حال ہی میں اس عالمی امن انڈیکس کی جانب سے دینا کے پرامن ترینممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ برایے امن و معاشیات کی ذیر نگرانی مرتب کیے جانے والے اس عالمی امن انڈیکس کے مطابق دنیا کے پرامن ترین ممالک درج ذیل ہیں۔
فہرست کے دسویں زینے پر موجود ہیں یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک بیلجیئم۔۔۔ بیلجیئم یورپ ہی نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یورپ کے وسط میں واقع اس چھوٹے سے ملک میں کئی قابل دید مقامات اور شہر پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے ایک برسلش بھی ہے جو کہ بیلجئیم کا دارالحکومت بھی ہے۔ برسلز میں یورپی یونین اور اس کے دفاعی اتحاد نیٹو کے صدر دفاتر بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ بیلجیئم میں دیگر کئی خوبصورت شہر، قصبے، محیرالعقول قلعے اور دلفریب قدرتی مناظر سے بھرپور علاقے موجود ہیں۔
دنیا کے پر امن ترین ممالک کی فہرست میں نویں زینے پر موجود ہے یورپ کے بعید شمال میں واقع سویڈن۔ سویڈن خوبصورت ترین سکینڈینوین ممالک میں سے ایک ہے۔ تحقیق کے مطابق سویڈن میں سالانہ ڈکیتیوں اور چھوٹی موٹی چوری چکاری کے واقعات کی مجموعی تعداد 9000 کے قریب ہے۔ جو کہ امریکہ کے سالانہ تقریبا تین لاکھ پچاس ہزار کے مقابلے میں بہت ہی کم تعداد ہے۔
دنیا کے بہترین میعار زندگی کے حامل ممالک میں ایک کینیڈا اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ اگر آپ کبھی کینیڈا گئے ہوں تو ٹورانٹو اور نیاگرا آبشار دیکھ کر آپ کو یقین آگیا ہو گا کہ کینیڈا کیوں دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں پر بسنے والے شہریوں کی امن پسند طبیعت، صفائی ستھرائی اور متنوع ثقافت کے باعث کینیڈا کو دنیا بھر کے سیاح بہت پسند کرتے ہیں۔
“ناراض پرندوں” یعنی اینگری برڈز کا ملک فن لینڈ، اپنی فطری خوبصورتی کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے۔ فن لینڈ گو کہ ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن بلاشبہ دنیا کے ہر سیاح کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔
روایت، ثقافت اور جدت سے بھرپور ملک جاپان دنیا کا چھٹا پرامن ترین ملک ہے۔ یہی نہیں بلکہ جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت بھی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جاپان ایشیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ ماضی میں ایٹمی حملوں کا شکار ہونے والے جاپان میں جرائم کی تعداد نا ہونے کے برابر ہے۔ اور اس کا اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ رویہ انتہائی دوستانہ ہے۔
ذاتی طور پر کہا جائے تو میں سویٹزرلینڈ کو فہرست میں پہلے نمبر پر شمار کرنے کو ترجیح دوں گا۔ کیونکہ یہاں پرتشدد جائم سرے سے ہی ندارد ہیں۔ یورپی یونین کے وسط میں واقع سویٹزرلینڈ خوبصورت اور دلفریب فطری مقامات سے بھعرپور ہے۔ اسی بنائ پر اسے سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔ شاید اسی وجہ اسے دنیا بھر میں ہونے والی تحاریک، اجلاسوں اور دیگر تقریبات کے لیے فیورٹ مانا جاتا ہے۔ اور دنیا کے تمام ممالک سے سفرائ اور دیگر حکوتی عہدیداران کی آمد سارا سال جاری و ساری رہتی ہے۔ اسی بناء پر اس ملک کے دیگر ممالک کے ساتھ بہت ہی مضبوط سفارتی روابط قائم ہیں۔
چاروں طرف سے خشک قطعات میں محصور وسطی یورپی ملک آسٹریا دنیا کے پرامن ترین ممالک میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مکمل طور پر غیر متشدد ملک ہے۔ اس کے بین الاقوامی تنازعات بھی نا ہونے کے برابر ہیں۔ نیز اسے ہمسایہ ملک جرمنی کی طرح یورپ کو غیر محفوظ کرنے کا ذمہ دار بھی نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان ہی وجوہات کی بناء پر آسٹریا کو پرامن ترین مالک کی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
لیجیے جناب پرامن ترین ممالک کی فہرست کا سفر کرتے کرتے ہم آ پہنچے ہیں ٹاپ تین ممالک میں۔ سال 2007 سے مسلسل نیوزی لینڈ کو پرامن ترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں امن کا یہ عالم ہے کہ اس قیدیوں کی تعداد نا ہونے کے برابر ہے۔ نیز امن و امان کی وجہ سے اس کی فوجی استعداد بھی بہت کم ہے۔ اسی لیے نیوزی لینڈ کو رہنے کے لیے پسندیدہ ترین مقام کا درجہ حاصل ہے۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں ڈنمارک کا دوسرا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرح ڈنمارک بھی شمالی یورپی ممالک میں کاروبار اور رہائش کے لیے محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے۔ باوجود اس کے کہ ڈنمارک کا کل رقبہ میساچوسٹس ریاست کے برابر ہے، ڈچ قوم براعظم یورپ کی سب سے زیادہ پرامن قوم قرار دی جاتی ہے۔
آئیس لینڈ پرامن ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ گو کہ یہ ملک دنیا کے تمام مملاک میں رقبے کے اعتبار سے بہت چھوٹا ہے اور اس کی آبادی بھی انتہائی کم ہے لیکن بلاشبہ یہ ملک رہنے کے لیے کرہ ارض پر محفوظ ترین جگہ ہے۔ امن و امان کے علاوہ آئیس لینڈ کی دیگر خصوصیات میں اس کے پر کشش لوگ اور مقامات اسے دیگر ممالک سے ممتاز بناتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی کے لمحات کو پر لطف ترین بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو آیس لینڈ ایک بار ضرور جانا چاہیے۔