ٹی 20 فارمیٹ اس وقت کرکٹ کا مقبول ترین فارمیٹ بن چکا ہے۔ اس فہرست میں ہم آپ کو دس ایسے ٹی 20 کرکٹ میچز کے بارے میں بتائیں گے جن میں بھاری مارجن سے شکست دی گئی۔ تو آئیے دیکھتے ہیں ٹی 20 کی تاریخ کے دس میچز جن میں بھری رنز کے وکٹری مارجن سے جیت حاصل کی گئی۔
آئی سی سی کے ورلڈ ٹی 20 کپ 2007-08 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے کینیا کو 172 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ یہ میچ 14 ستمبر 2007 کو جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.6 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں کینیا کی ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 88 رنز ہی بنا پائی۔
2009 میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ نے اسکاٹ لینڈ کو 211 رنز سے شکست دی۔ 7 جنوری 2009 کو لندن میں کھیلا گیا یہ ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ تھا۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے جواباً اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 15.4 اوورز میں 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یوں جنوبی افریقہ نے 130 رنز کے واضح مارجن سے میچ جیت کر چارٹ میں دوسرا مقام بنا لیا۔
21 ستمبر 2012 کو کولمبو میں کھیلا گیا آئی سی سی ٹی20 کا چھٹا میچ۔۔۔ جس میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ جبکہ افغان ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 80 رنز ہی بنا پائی۔ اس طرح انگلینڈ نے افغانستان کو 116 رنز سے ہرا دیا۔ جو کہ رنز کے مارجن سے ٹی20 کی تاریخ کی تیسری بڑی فتح ہے۔
کنگ سٹی میں اگست 2008 میں زمبابوے اور کینیڈا کے درمیان کھیلے گئے ۔یچ میں زمبابوے کے 5 وکٹوں پر 184 رنز کے جواب میں کینیڈا 19.2 اوورز میں 85 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ یہ 109 رنز کے ساتھ ٹی20 کی تاریخ کی چوتھی بڑی فتح ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2010 میں ٹی20 سیریز کھیلی گئی۔ سیریز کا تیسرا میچ 30 دسمبر 2010 کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ لیکن جب نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے لیے میدان میں اتری تو پاکستانی شاہینوں نے صرف 15.5 اوورز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 80 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یوں 103 رنز کے ساتھ ٹی20 تاریخ کی یہ پانچویں سب سے بڑی فتح ہے۔