پانی۔۔۔۔ ہمارے جسم کا اہم ترین اور بنیادی جزو ہے۔ یہ صرف غذائی جزو ہی نہیں بلکہ زندگی کی سب سے بڑی علامت ہے۔ یہ نا صرف جسم سے فالتو اور زہریلے مادوں کے اخراج میں معاون ہے بلکہ مختلف بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
پانی کی تمام تر طبی خصوصیات کے باوجود ہم اس کے استعمال میں غفلت کرتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ کہ جسم کو درکار پانی کی مطلوبہ مقدار فراہم نہیں ہو پاتی۔ اس کے لیے آپ درج ذیل دس طریقوں کو اپنائیں جس سے جسم کو درکار پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو سکے گا۔
پانی خواہ کتنا بھی ضروری ہو۔ پانی کا عام گلاس پینے کے لیے بہت بورنگ دکھائی دیتا ہے۔ اور سوائے پیاس کے اسے پینے کی اتنی حاجت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ پانی کی جگہ مشروبات اور جوس پر مبنی گلاس کو اپنی روزمرہ زندگی کا جزو بنائیں۔
پانی کی زیادہ مقدار رکھنے والی سبزیاں اور پھل مثلاً تربوز، سیب،سنگترہ، گاجر اور کھیرا وغیرہ عام پانی کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوراک میں دلیہ اور اناج وغیرہ میں بھی پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
کافی اور کولا وغیرہ جیسے مشروبات میں خشک خصوصیات ہوتی ہیں۔ جس سے جسم پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن کی کیفیت کا شکار معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ سوڈا اور کافی کے کپ کی بجائے پانی کے گلاس کو معمول بنائیں۔ ایک اور کام جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ کہ روزانہ ناشتے میں کافی کی بجائے سبز چائے کو اپنا معمول بنا لیں۔ سبز چائے میں کیفین کی کم مقدار ہوتی ہے نیز اس کے دیگر طبی خواص بھی ہیں۔
بظاہر یہ عجیب لگتا ہے لیکن اگر آپ سٹرا یعنی پائپ کے ذریعے پئیں تو اس سے کم وقت میں زیادہ مقدار میں پانی پیا جا سکتا ہے اور جسم کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
مائع غذاؤں میں پانی کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ اسلیے جب کبھی آپ ہلکی پھلکی بھوک محسوس کریں تو مائع غذاؤں کو اپنا معمول بنائیں اس سے نا صرف خوراک کی کمی پوری ہو گی بلکہ جسم کو درکار پانی بھی مہیا ہو سکے گا۔
آپ بھی سوچیں گے کہ اسمارٹ فون کا پانی سے کیا لینا دینا؟۔۔۔ تو جناب بات دراصل یہ ہے کہ اینڈروئیڈ سمیت کئی اسمارٹ فونز میں ایسی ایپس موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی روزانہ لی گئی پانی کی مقدار پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہ ایپس آپ کو بروقت یاددہانی کرواتی رہتی ہیں کہ کب آپ کو پانی پینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ایپس کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تب بھی آپ بجائے خود فون کا ریمائنڈر لگا سکتے ہیں۔ بس یہ یاد رہے کہ آپ نے کب پانی پینا ہے اور اسے بھولنا نہیں ہے۔
عام سادہ پانی کی بوتل کی بجائے کچھ پیسے خرچ کر کے ایک اچھی ڈیزائن والی اور بہتر خصوصیات کی حامل پانی کی بوتل خریدنے سے بھی بہت فرق پڑے گا۔ اپنی پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور جب، جہاں جس وقت چاہیں پانی پیتے رہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک اچھے ڈیزائن والا گلاس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر ایسے مشروبات پیتے رہتے ہیں جن میں پانی کا استعمال ہوتا ہے تو آپ ان مشروبات میں پانی کے استعمال کو بڑھا سکتے ہیں۔ آئیس ٹی اور لیمونیڈ وغیرہ میں پانی کی مقدار کو بڑھائیں۔ اس سے ناصرف آپ پہلے سے زیادہ پانی پئیں گے بلکہ اپنے پسندیدہ ذائقے کو کم کیلوری سے بھی استعمال کر سکیں گے۔
سادہ پانی کا استعمال بورنگ لگتا ہے لیکن اگر آپ اس کی دلکشی میں اضافہ کریں اور اسے مزید جازب نظر بنائیں تو اس کی زیادہ مقدار پی سکیں گے۔ مثلاً اپنے پانی کے جگ میں لیموں کے ٹکڑے یا پودینے کے پتے ڈال لیں۔ اور پانی کی بہتر مقدار کو جسم کا حصہ بنائیں۔
اگر آپ بار بار پانی میں ذائقہ ملانے کی زحمت سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کا بھی حل موجود ہے۔ اپنے پسندیدہ پھل کو کاٹ کر پانی کے ساتھ ملا کر برف کے ٹکڑے بنانے والی ٹرے میں رکھیں اور فریز کر لیں۔ لیجیے جناب۔۔۔ آپ کے پسندیدہ فلیور پر مشتمل برف کے ٹکڑے تیار۔ انہیں روزانہ اپنے پانی کے گلاس میں ملائیں اور ذائقے دار پانی سے لطف اندوز ہوں۔
پانی کی روایات سے مراد یہ کہ آپ زیادہ پانی پینے کے لیے مختلف سوشل اقدامات کریں۔ مثلاً اپنے دوستوں کے ساتھ شرط لگائیں۔ اس کے علاوہ پانی پینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔