موبائل فون صنعت میں شروع دن سے ہی جدت کا رحجان رہا ہے۔ موبائل بنانے والی کمپنیاں نت نئے اور منفرد ماڈلز متعارف کروانے میں پیش پیش رہتی ہیں۔ لیکن منفرد ماڈلز بنانے کی یہ کوشش بعض اوقات غیر متوقع رخ اختیار کر جاتی ہے اور ایسے عجیب و غریب ماڈل متعارف ہو جاتے ہیں کہ انسان حیران رہ جائے۔ اور یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ اس عجیب و غریب ڈیزائن والے موبائل کا کرنا کیا ہے اب؟
اس مضمون میں ہم آپ کو ایسے ہی دس عجیب و غریب دکھائی دینے والے موبائلز کے بارے میں بتائیں گے۔ تو آئیے یہ فہرست دیکھتے ہیں۔
لگ بھگ 15 سال پہلے موٹرولا نے 400 ڈالرز میں منفرد ڈیزائن کا حامل یہ فون متعارف کروایا جس میں GPRS اسپورٹ اور 360 درجے زاویے پر گھومنے والا کی پیڈ نصب تھا۔ شروع میں صارفین نے اسے بڑا اختراعی ڈیزائن قرار دیا۔ لیکن یہ فون مارکیٹ میں اپنا مقام نا بنا سکا البتہ عجیب و غریب ڈیزائن والے موبائل کی فہرست میں جگہ پانے میں ضرور کامیاب ہو گیا۔
عجیب و غریب دکھائی دینے والا یہ فون حیرت انگیز طور پر فیشن انڈسٹری کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ایک آنسو کی مانند بنائے گئے اس موبائل کے لیے کئی طرح کے کورز متعارف کروائے گئے تھے جنہیں آپس میں تبدیل کیا جا سکتا تھا۔ اس کے نمبروں والے بٹن اسکرین کے گرد بنائے گئے تھے۔ اس میں ایک VGA کیمرہ بھی نصب تھا جو کہ اس دور میں اچھی کوالٹی کا حامل تھا لیکن جدید میعارات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔
اس فیشن ایبل فون کے ساتھ بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اس کے بٹنوں کو کال وغیرہ کرنے کے لیے دبانا مروجہ طریقہ سے ہٹ کر اور کافی مشکل تھا۔ جس کا نتیجہ یہ کہ نا صرف یہ ڈیزائن ناکام ہوا بلکہ انڈسٹری کا عجیب و غریب دکھائی دینے والا فون بھی قرار پایا۔
نوکیا نے ایک بار پھر گیمرز کے لیے منفرد اور باسہولت موبائل متعارف کروانے کی جسارت کی، لیکن اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔ یہ فون گیمنگ کنسول کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا تھا۔ تا کہ صارفین بہ یک وقت دستی گیمنگ کنسول اور موبائل کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
لیکن اس فون کے بٹن بھی مناسب طریقہ سے ڈیزائن نہیں کیے گئے تھے۔ ان سے نا تو درست طریقے سے گیمز کھیلی جا سکتی تھیں نا ہی موبائل کا استعمال کیا جا سکتا تھا۔ نتیجہ یہ کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والا معاملہ ہوا۔ اور آج یہ فون تاریخ کے عجیب و غریب موبائلز میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
سام سنگ سیرینے ایک دائروی کی بورڈ والا فون تھا جسے سام سنگ اور لگژری آئٹمز بنانے والی کمپنی “بینگ اینڈ اولفزن” نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ گو کہ بظاہر یہ فون اتنا بدصورت دکھائی نہیں دیتا لیکن 1275 ڈالرز کی یہ قیمتی پراڈکٹ عجیب ہیئت فون قرار پائی۔
دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی نوکیا کو تیسری اور آخری ہزیمت 7280 ماڈل کی صورت میں اٹھانی پڑی۔ نوکیا کی جانب سے “فیشن فون لائن” میں متعارف کروایا جانے والا یہ فون سیاہ، سفید اور سرخ اسٹائل میں تھا۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ ان ایکٹو حالت میں اس کی اسکرین آئینے کی صورت میں ڈھل جاتی تھی۔ فیشن انڈسٹری میں یہ ایک منفرد فون تھا لیکن آج اس کی حیثیت ایک عجیب نظر آنے والے موبائل سے زیادہ نہیں۔
بلیک بیری پاسپورٹ کی مثال پرانی بوتل میں نئی شراب کی مانند ہے۔ بنیادی طور پر اسے بلیک بیری کے ان شوقین لوگوں کے لیے تیار کیا گیا تھا جو بلیک بیری کا استعمال بھی پسند کرتے تھے لیکن اس میں جدت بھی چاہتے تھے۔ بلیک بیری نے یہ پاسپورٹ ماڈل بنا کر ایسے لوگوں کی تشفی کا بندوبست تو کیا لیکن اب یہ فون دنیا کے عجیب ہیئت فونز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ فون موسیقی کو پسند کرنے والے صارفین کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا تھا۔ اس میں موسیقی کے فارمیٹس کی وسیع رینج کو اسپورٹ کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔ اس میں دو گیگا بائٹس تک موسیقی محفوظ کی جا سکتی تھی جو کہ آج کل کے مقابلے تو بچگانہ محسوس ہوتی ہے۔
البتہ اس فون کی سب سے بڑی خاصیت تھی اس کا عجیب و غریب ڈیزائن۔۔۔۔ اس میں اسکرین کے گھوم جانے سے کی بورڈ ظاہر ہو جاتا تھا۔ گو کہ یہ موسیقی شائقین کے لیے واقعی ایک اہم ڈیزائن تھا لیکن اس کے باوجود یہ ڈیزائن ناکام ہوا۔
اس فون کو بنانے کے پیچھے بنیادی مقصد پرانی جیبی گھڑیوں کی یاد تازہ کرنا تھا جن کا استعمال اب متروک ہو چکا ہے۔ دائروی شکل کے اس فون میں سامنے کا حصہ ڈسپلے اسکرین پر مشتمل تھا جبکہ پچھلے حصہ میں کیمرہ نصب تھا۔ ظاہری طور پر یہ فون منفرد اور خوبصورت نظر آتا ہے لیکن اسے عجیب و غریب فونز کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
کیا آپ ایسا موبائل چاہتے ہیں جو ایک پین کی طرح کاغذ پر لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو؟ تو ہائیر کا پین فون حاضر ہے۔ اس فون کی مدد سے لکھنے کے ساتھ کال کرنے اور پیغامات بھیجنے سمیت تمام ایسے افعال سرانجام دیے جا سکتے ہیں جن کے لیے موبائل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گو کہ اس فون کو اتنی کامیابی نہیں ملی البتہ یہ دنیا کا عجیب اور منفرد فون ضرور کہلا سکتا ہے۔
چین میں تیار کردہ یہ فون مہنگے ترین فونز میں سے ایک بھی ہے۔ اس میں اصلی سبز نگینے، قیمتی سفوف کے روغن اور 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ 1750 ڈالرز کے ساتھ یہ چین کی تاریخ کے مہنگے ترین فونز میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ اپنی عجیب ہیئت اور پیش قیمت ہونے کے باعث یہ فون تاریخ کا عجیب و غریب ترین فون کہلایا جاتا ہے۔