دنیا کے دس مہنگے ترین ہوٹل کمرے
دنیا کے دس مہنگے ترین ہوٹل کمرے درج ذیل ہیں۔
شہر محبت پیرس کے دلفریب مناظر دکھاتا اس ہوٹل کا ایک سوئٹ سپا ٹب، سٹیم کمرے، پرائیویٹ مساج کی ٹیبل، اور 250 مربع فٹ رہنے کی جگہ پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک رات گزارنے کا کرایہ 15٬500 ڈالرز ہے۔
رائل پیلس جیسی سہولیات سے آراستہ فورسیزنز ہوٹل کا ایک سوئیٹ 245 مربع فٹ جگہ پر مشتمل ہے۔ اس میں سنگ مرمر سے بنا باتھ روم، سٹیم روم، اور علحیدہ ڈریسنگ روم شامل ہیں۔ اور فی رات قیمت ہے 16000 ڈالرز
جینیوا میں موجود لے رچمنڈ کی پوری ساتویں منزل آرملیڈر سوئیٹ پر مشتمل ہے۔ اس کے فرش سے لے کر چھت کر کھڑکیاں بلٹ پروف شیشے سے بنائی گئی ہیں۔ جو کہ اسے سیاستدانوں اور بڑی شخصیات کے لیے رہنے کی بہترین جگہ بناتے ہیں۔ اس سوئیٹ میں تین بیڈروم، آٹھ افراد کے لیے ڈائننگ روم، اور سنگ مرمر پر مبنی باتھ روم شامل ہیں۔ اس میں بیٹھ کر جنیوا جھیل کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ قیمت کی بات کریں تو جناب اس سوئٹ میں ایک رات گزارنے کے لیے آپ کو 17٬500 ڈالرز ادا کرنا پڑیں گے۔
دبئی کا نام سنتے ہی برج الخلیفہ ذہن میں آتا ہے۔ اور برج الخلیفہ پر 321 میٹر کی بلندی پر موجود ہے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک رائل سوئٹ۔۔۔ 780 مربع میٹر اس رائل سوئٹ میں ایک پرائیویٹ تھیٹر اور
ذاتی سینما گھر بھی موجود ہے۔ یہاں پر ایک رات رہنے کا کرایہ 18000 ڈالرز ہے۔ اتنی قیمت ادا کرنے کے بعد بھی اگر آپ کے پاس کچھ رقم بچ جائے تو آپ رولز رائس ہیلی کاپٹر بھی کرائے پر لے سکتے ہیں۔
اس سوئٹ میں مشعل اور باراک اوباما بھی ٹھہرے ہیں۔ 232 مربع میٹر اس سوئٹ میں ایک لائبریری اور بڑا پیانو بھی موجود ہے۔ ہنگامی صورتحال میں اس کا فرش خودبخود گرم ہوتا ہے۔ اس میں ٹیلی مواصلات کی سہولت اور برقی سپلائی بھی سب سے علحیدہ اور خودکار ہے۔ لیکن یہ سب پانے کے لیے آپ کو ادا کرنا ہوں گے 18٬200 ڈالرز، وہ بھی صرف ایک رات کے۔
بہاماس میں موجود ہوٹل اٹلانٹس کی انٹرینس کمال کی ہے۔ اس کی چھتیں، فرش اور ستون سونے و ماربل کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔رائل ٹاورز کے درمیان موجود پل ایک لگژری سوئٹ ہے۔ اس سوئٹ کا اپنا علحیدہ خانساماں اور بٹلر ہے۔ مائیکل جیکسن اور اوپراونفرے اس کے دس کمروں میں مقیم رہے ہیں۔ لیکن آپ کو یہاں ٹھہرنے کے لیے ایک رات کے 25000 ڈالرز ادا کرنے پڑیں گے۔
بلیئرڈ، پڑی اسکرینوں والے ٹی وی اور ونگز۔۔۔۔۔ اس سوئیٹ کی بڑی خصوصیات کی صرف ایک جھلک ہیں۔ 1530 مربع میٹر پر محیط اس سوئیٹ میں آپ باآسانی کھو سکتے ہیں۔ لیکن اس کھونے کی قیمت بھی آپ کو ادا کرنا پڑے گی۔ اور وہ ہے 33٬000 امریکی ڈالرز۔
400 مربع فیٹ پر محیط فورسیزنز کا ٹائی وارنر پینٹ ہاؤس، نیویارک شہر کا بہترین منظر پیش کرتا ہے۔ اس کی گلاس سے بنی بالکونیاں اور رائل سہولیات آپ کو فی رات 34٬000 ڈالرز میں پڑیں گی۔
پلے بوائے کے بانی ہگ ہیفنر کے اسکائی ولا میں ایک رات ٹھہر کر دیکھیے۔ 930 مربع میٹر محیط کا دو منزلوں پر مشتمل سوئٹ، چوبیس گھنٹے حاضر رہنے والا بٹلر، گھومتا بیڈ، شیسے سے بنی چھت اور 70 ہزار ڈالرز والی تیرتی جیکوزی۔۔۔۔ آپ کو پڑیں گی صرف 40٬000 ڈالرز فی رات میں۔
دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اور اس کے سوئٹ کا بیرونی منظر ایک فیملی گھر کا سا منظر پیش کرتا ہے۔ اس میں موجود پول، اور اسٹیم روم۔۔۔۔ یہاں بیٹھ کر آپ ساحل اور 40 کلومیٹر دور ایتھنز شہر نہایت ہی خوبصورت نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو یہاں ذاتی ساحل، ذاتی بٹلر، حتی کہ ذاتی پیانو بجانے والا بھی میسر ہوں گے۔ لیکن ان سب کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو 50٬000 ڈالرز جھاڑنا پڑیں گے وہ بھی صرف ایک رات کے لیے۔