کہا جاتا ہے کہ “خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں پوشیدہ ہوتی ہے”. گو کہ یہ بات اپنی جگہ پر درست ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ خوبصورتی یا حسن صرف ایک افسانہ ہے۔ خوبصورتی بہرحال ایک حقیقت ہے۔ اور دنیا میں ایسے چہرے بھی پائے جاتے ہیں جنہیں دنیا کے خوبصورت اور پرکشش ترین چہرے کہا جائے تو غلط نا ہو گا۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا کی وہ کون سی دس ایسی خواتین ہیں جو انتہائی خوبصورت چہرے اور خدوخال کی مالک ہیں؟ جنہیں دیکھتے ہی بے اختیار یہ کہنے کو جی چاہے کہ۔۔۔ چشم بدور
خوبرو امریکی اداکارہ کیملا بیلے فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیلے نے پہلا پیشہ ورانہ کام صرف 9 ماہ کی عمر میں کیا جب ان کی تصویر ایک اخباری اشتہار میں شائع ہوئی۔ اس کے بعد 5 سال کی عمر میں انہوں نے پہلی فلم میں کام کیا جو کہ معروف نشریاتی ادارے NBC نے تیار کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا۔ ان کی نمایاں ترین فلموں میں 10000 BC, اور The Quite شامل ہیں۔ ان کے مشہور ترین کرداروں میں سڈنی ملر اور بیک ٹو سیکریٹ گارڈن کی لیزی بسکانہ شامل ہیں۔
ایران سے تعلق رکھنے والی موسیقارہ، اداکارہ اور گلوکارہ گولشفتے فرحانی اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ فرانس کے شہر پیرس میں مقیم حسین چہرے والی اس حسینہ نے 25 سے زائد بین الاقوامی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں فرانس کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
چینی خوبرو اداکارہ اور گلوکارہ جو شنگئی پرکشش چہروں میں آٹھواں درجہ رکھتی ہیں۔ چینی مداحین انہیں “4000 سال میں ایک گڑیا” کا نام دیتے ہیں۔ یہ چین کی سب سے خوبصورت خاتون بھی ہیں۔
ساتویں پائدان پر موجود ہیں خوبرو چہرے والی آسٹریلوی دوشیزہ ایڈیلیڈ کین، جنہیں مشہور ڈرامہ سیریز “رین” میں ملکہ میری کا کردار نبھانے پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ MTV پر بھی کام کیا۔ آج کل آپ انہیں ABC کی سیریز Once Upon A Time میں جلوہ گر ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔
برطانیہ کی فیشن ماڈل اور اداکارہ جورڈن دون خوبصورت چہروں والی خواتین کی فہرست میں چھٹے درجے پر موجود ہیں۔ یہ دنیا کی ساتویں پرکشش ترین خاتون بھی ہیں۔ فوربز کی جانب سے انہیں دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی خواتین کی فہرست میں جگہ دی گئی تھی۔ یہ پہلی سولو سیاہ فام ماڈل ہیں جو خوبصورتی کے اس نمایاں ترین مقام پر فائز ہیں۔
جنوبی کوریائی حسینہ نینا گزشتہ تین سال سے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں بھی موجود ہیں۔ پرکشش اور معصوم سے چہرے والی نینا کو کئی ملکی اور بین الاقوامی میگزینز کے سرورق کور پر جگہ دی جاتی ہے۔
کینیڈین اداکارہ سارہ گورڈن دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انہیں پہلی بار ڈیوڈ کرونن برگ کی A Dangrous Mind اور Cosmopolis سے شہرت ملی۔ وہ اس وقت کینیڈا کے سب سے حسین چہرے کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔
تائیوانی نژاد جنوبی کورین ژوویو، کے پاپ گروپ کی ممبر بھی ہیں۔جنوبی کوریا میں Sixteen نامی شو کے ذریعے انہیں مقبولیت ملی۔
فرانس کا سب سے پرکشش چہرہ، تھائی لین بلونڈے مشہور فٹ بالر پیٹرک بلونڈے کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2005 میں صرف چار سال کی عمر میں اداکارہ شروع کی اور اب فرانس کی ٹاپ ماڈل اور اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔
فلپائنی نژاد امریکی اداکارہ اور ماڈل لیزا سوبیرینو اس بات کی علامت ہے کہ فلپائنی حسن کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ “کمپین” کی ایشیا پیسفک 2007 فہرست میں شامل یہ حسینہ مسلسل تین سال دنیا کے حسین ترین چہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے چہرے پر سجی معصومانہ مسکرایٹ اور دلفریبی شائقین کے دلوں پر بجلیاں گراتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل بڑے میگزینز کے سرورق کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور اشتہاری کمپنیاں انہیں ہاتھوں ہاتھ لیتی ہیں۔ لیزا خوبصورت ترین چہرے میں ٹاپ پر ہونے کے ساتھ “آل ٹائم خوبصورت خواتین” کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں