menu icon

سندھ کے بلدیاتی انتخابات، میدان سج گیا

سندھ میں آج بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ آج صبح 8 بجے شروع اور بلا توقف شام 5 بجے تک جاری
web desk dharti ویب ڈیسک


سندھ میں آج بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔

پولنگ آج صبح 8 بجے شروع اور بلا توقف شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ صوبے کے 14 اضلاع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ عوام میں گرمی کے باوجود انتخابات کے لیے جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینظیر آباد میں انتخابی میٹریل چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر کو ذمہ داران کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


ڈیلی دھرتی انتخابی سیل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے ایک حلقے میں بیلٹ پیپر پر غلط نشان چھپنے کی نشاہدہی ہوئی ہے۔ جس کے بعد پولنگ کو روک دیا گیا ہے۔ ادھر خیر پور کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی بے ضابطگیوں کی اطلاعات کے باعث پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اضلاع میں پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ جیت کے لیے 21 ہزار امیدواران میدان میں اترے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں