menu icon

پچھلی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج نے واضح تردید کر دی

پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی
web desk dharti ویب ڈیسک


پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری طرف سے قومی سلامتی اجلاس میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ کسی بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی طبیعت بہت ناساز ہے۔ پاک فوج سمجھتی ہے کہ انہیں ملک میں واپس آنا چاہیے۔ لیکن حتمی فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پروپیگنڈا مہم کی جا رہی ہے۔ ہم نے کرونا کی مد میں ملے 6 ارب روپے حکومت کو واپس کر دیے۔ پاک فوج کے تعلیمی نظام کے تحت 70 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاعی بجٹ پر بہت شور کیا جاتا ہے۔ حالانکہ پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں ہمارے دفاعی بجٹ میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔ آرمی چیف کے دورہ چین پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ سی پیک کی سیکیورٹی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں