menu icon

ماہرہ خان کو رشتے کی پیشکش، اداکارہ نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا
web desk dharti ویب ڈیسک


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم “قائد اعظم زندہ باد” کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان نے ایک فوٹو شوٹ کروایا تو اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شئیر کیں۔

ایک مداح نے ان تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یا تو ان کی شادی کی درخواست قبول کر لیں یا پھر مسترد کر دیں۔ تا کہ وہ ان کے آسرے پر نہ رہیں۔ اور کوئی اور رشتہ دیکھیں۔ جواب میں ماہرہ خان نے مداح کے دل پر چھریاں چلاتے ہوئے کہا کہ پلیز آپ کوئی اور دیکھیں کیونکہ میں پہلے سے ہی کسی اور کی ہو چکی ہوں۔


ماہرہ خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کیا تھا کہ ان کی تعلقات سلیم کریم کے ساتھ ہیں۔ اور وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے ان کی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو کہ آٹھ سال بعد طلاق پر منتج ہوئی۔ اس شادی سے ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں