menu icon

فیفا ورلڈ کپ میں کونسی ٹیم فیورٹ ؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 میسی نے ایونٹ کیلئے فیورٹ چار ٹیموں کے نام بتا دیے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی نے اتوار سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ارجنٹائن کے ساتھ ساتھ انگلینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلنے والے ارجنٹائن کے 35سالہ سپر اسٹار کے کیریئر کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو گا جس میں وہ جنوبی امریکی ملک کو تیسری مرتبہ چیمپیئن بنوانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

دو مرتبہ کی چیمپیئن ارجنٹائن نے 1986 کے بعد سے عالمی کپ نہیں جیتا اور اس مرتبہ بھی ٹرافی جیتنے کے لیے ارجنٹائن کی نگاہیں میسی پر مرکوز ہوں گی۔انہوں نے ارجنٹائن کو بھی عالمی کپ کا بڑا دعویدار قرار دیا اور کہا کہ اگر آپ مجھے سے ورلڈ کپ کے مضبوط امیدواروں کا پوچھیں گے تو میں ارجنٹائن کے ساتھ فرانس، برازیل اور انگلینڈ کو دیگر ٹیموں سے زیادہ مضبوط اور ٹائٹل کا بڑا دعویدار تصور کرتا ہوں۔

تاہم میسی نے کہا کہ عالمی کپ ایک مشکل اور پیچیدہ ٹورنامنٹ ہے جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

کوپا امریکا چیمپیئن ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ 35 میچوں سے ناقابل شکست ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیگر ٹیموں کے ساتھ ساتھ جنوبی امریکی ملک کو بھی دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ تصورکیا جا رہا ہے۔
متعدد بار بیلن ڈی اور جیتنے والے سپر اسٹار نے کہا کہ ہم بہت پرعزم ہیں اور ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی شدید خواہشمند ہے، فی الحال ہم بہترین انداز میں ورلڈ کے آغاز نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ارجنٹائن نے 2014 کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انہیں جرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کی ٹیم گروپ سی میں ہے اور اسے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پولینڈ اور میکسیکو کا بھی چیلنج درپیش ہے۔

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں