ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گیلپ بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2023 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ اور پختونخوا میں تقریباً 70 فیصد کاروبار اور پنجاب کے 64 فیصد کو خراب حالات کا سامنا ہے، 90 فیصد کاروباروں کا کہنا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق تاریخی پیش رفت نے صارفین کی سٹار پاور کو ختم کر دیا ہے، لوگ سیاسی نظام میں دیانتداری کے مجموعی فقدان اور مالیاتی بحران کے خطرے سے مایوس ہیں۔
سروے کے مطابق 66 فیصد کاروباری اداروں کو برے یا بدتر حالات کا سامنا ہے، انتہائی خراب کاروباری حالات کا سامنا کرنے والی تنظیموں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور 7 فیصد کاروباریوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں حالات مزید خراب ہوں گے۔
61 فیصد کاروبار مستقبل کے بارے میں منفی توقعات رکھتے ہیں، جبکہ 38 فیصد کاروبار چیزوں میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔
سروے کے مطابق 38 فیصد کمپنیوں نے سرگرمیاں کم کر دی ہیں جبکہ 72 فیصد کمپنیاں پاکستان کی جانب سے ممکنہ ڈیفالٹ سے پریشان ہیں۔
.