ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی ۔ آن لاٸن ٹکٹ بک می کی ویب سائیٹ سے خریدے جاسکتے ہیں ۔ میچز کے دوران گراٶنڈ کے باہر بھی ٹکٹ بوتھ بناٸے جاٸیں گے ۔
کراچی میں ٹکٹوں کی قیمت 650 سے 15000 روپے رکھے گٸی ہے ۔ 15000 کا ٹکٹ ہسپیٹیلٹی کا رکھا گیا ہے ۔ فینز پریمیم باکس اور سیزن پاس بھی خرید سکتے ہیں ۔ ملتان میں میچز کی کم سے کم ٹکٹ 650 اور زیادہ سے زیادہ 6000 میں دستیاب ہو گی ۔ لاہور میں گروپ میچز کی ٹکٹ 650 سے 5000 تک رکھی گئی ہے ۔ لاہور میں ہسپیٹیلٹی ٹکٹ 12000 اور 15000 رکھی گئی ہے ۔
ملتان اور کراچی لیگ کے ٹکٹس ہفتے کی صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے ۔ لاہور اور راولپنڈی لیگ کے ٹکٹس آئندہ چند روز تک دستیاب ہوں گے ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز افتتاحی میچ کیلئے وی آئی پی باکس کی ٹکٹ 6 ہزار روپے کی ہوگی ۔ پریمیئم انکلوژرز 3 ہزار ، فرسٹ کلاس 2 ہزار ، جنرل انکلوژرز کا ٹکٹ 1 ہزار روپے ہے ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وی آئی پی 2900 اور پریمیئم انکلوژر کی ٹکٹ 1900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ فرسٹ کلاس 950، جبکہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 650 روپے رکھی گئی ۔ باقی تین میچز کی ٹکٹوں کی قیمت بالترتیب 4 ہزار، 2ہزار، 1500 اور 1ہزار رپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ بالترتیب 2900، 1900 ،950، اور 650 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اتوار کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5ہزار روپے ہوگی ۔ پریمیئم انکلوژرز 3 ہزار، فرسٹ کلاس 2 ہزار جبکہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
پی سی بی نے پہلی بار ڈسکاؤئنٹڈ سیزن پاس متعارف کرا دیئے۔ پاس کا مقصد کرکٹ فینز اور فیملیز کو آسان ٹکٹ کی فراہمی ہے ۔
پلے آف میچز کےلیے وی آئی پی انکلوژرز 6 ہزار ، پریمیئم3500 اور فرسٹ کلاس ٹکٹ2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ جنرل انکلوژرز ایک ہزار، ہاسپیٹیلٹی 18 ہزار اور پی سی بی گیلری کی ٹکٹ 22ہزار کی مقرر کی گئی ہے۔ فائنل میچ کی وی آئی پی ٹکٹ7ہزار ، پریمیئم 4ہزار فرسٹ کلاس2500 ، جنرل انکلوژرز کی قیمت 1200 روپے ہو گئی۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن اٹھ میں مال بنانے کی ٹھان لی، مہنگی ترین ٹکٹوں نے شائقین کو مایوس کردیا
واضح رہے کہ ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ ہی خریدی جاسکے گی ۔ 18 سال سے کم عمر فینز بی فام پر ٹکٹ خرید سکیں گے ۔