ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری ہے جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے کا ہو گیا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز رہا، 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 46849 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گذشتہ روز یورو 2 روپے کمی سے 304 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3 روپے سستا ہو کر 351 روپے کا ہوگیا، اماراتی درہم 78.80 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان میں ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز رہا، 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 46849 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
سی ای او سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ اکتوبر پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کے لئے اچھا ثابت ہوگا، دنیا بھر میں مارکیٹیں ستمبر میں دباؤ کا شکار رہیں لیکن ہماری کیپٹیل اور کرنسی دونوں مارکیٹس نے بہترین پرفارم کیا ۔
سی ای او کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج لوگوں کے لئے آج بھی ایک تشویشناک جگہ ہے،ان کو لگتا ہے کہ یہاں سٹا ہوتا ہے جوا ہوتا ہے،سرمایہ کاری کے لئے سٹاک مارکیٹ بہترین موقع ہے،پچھلے سو سالوں میں ایکویٹی مارکیٹس کا دنیا بھر میں اہم کردار رہا ۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث انٹربینک میں ڈالر کافی نیچے آیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ڈالر کی غیر قانونی تجارت، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات سے جہاں کرنسی مارکیٹ میں روپے کی ساکھ بحال ہوئی وہیں اس کا فائدہ سٹاک مارکیٹ
کو بھی پہنچا ہے