ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)سٹار کھلاڑی محمد رضوان نے بدھ کو کرکٹ کی ریکارڈ بک دوبارہ لکھی جب وہ کھیل کی تاریخ میں دو طرفہ T20I سیریز میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
انگلینڈ کے خلاف ایک اور شاندار نصف سنچری بنا کر پاکستان کو سات میچوں کی سیریز کا پانچواں مقابلہ جیتنے اور 3-2 کی برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔
رضوان نے لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اینکر کا کردار ادا کیا جہاں انہوں نے 46 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور پاکستان کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔
اور اپنی نصف سنچری کے ساتھ، دو طرفہ T20I سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
اب تک رضوان انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی سیریز کے پانچ میچوں میں 315 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں ابھی باقی دو میچ کھیلنا ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
رضوان نے سربیا کے لیسلی ڈنبر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز بنائے تھے