ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شارق جمال کو نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی
اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی شارق جمال کی بیوی اور بیٹی بھی ہسپتال پہنچ گئے، دونوں کی موجودگی میں ڈی آئی جی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی پراسرار موت کا مقدمہ انکی بیوی کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش کا بر آمد ہونا تحقیقات کا باعث بنا۔
ڈی آئی جی شارق جمال اور زیر حراست خاتون کے موبائل فونز کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق شارق جمال کی موت کے حقائق سامنے آ سکیں گے ۔
واضح رہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے جبکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کر کے آئے تھے اور ان دنوں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) تھے۔