کراچی (سید منہاج الرب) پاکستان موسمی تبدیلیوں سے پیدا بحران کے دہانے پر کھڑا ہےموسم کی ستم ظریفی صاف دکھائی دینے لگی ہےموسمی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اپنی قلیل شراکت کے باوجود پاکستان کے عوام کو شدید مضمرات کا سامنا ہے۔
موسمی عدم توازن سے انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقومی سطح پر فوری اقدامات درکار ہیں۔
عالمی یوم ماحولیات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گرمی کی شدید لہر میں بنیادی حق صحت کی سہولتوں کی فوری فراہمی ہنگامی ضرورت ہے۔
جنوبی ایشیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر دنیوشیکادسانائیکے نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کا شکار ممالک کو اپنے اہم کردار سے غافل نہیں ہونا چاہیے، ادارے کی رپورٹ متعلقہ ممالک کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی ہے۔
امیر ممالک کو بھی موسمی خطرات سے نمٹنے میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا ۔
رپورٹ میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق قوانین اور معیار کے مطابق گلوبل وارمنگ سے نبردآزما ہونے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے، شدید گرمی میں لو لگنے، غنودگی، سانس لینے میں دشواری، بخار، اعضا شکنی، آشوب چشم اور سردرد کے عارضے لاحق ہو جاتے ہیں جن سے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر نمٹنا ہو گا۔