ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار خواتین کارکنان کو عدالت پیش کر دیا گیا ہے،تحریک انصاف کی گرفتار خاتون رہنما نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، رات کو 5 عورتوں نے آ ک رہماری تلاشی لی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعہ میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جس میں صنم جاوید ،عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں۔
ایڈمن جج عبہر گل کچھ دیر تک کیس کی سماعت کریں گے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ رات کو 5 عورتوں نے آ کر ہماری تلاشیاں لیں۔ 25 دن ہمیں جیل میں رکھ لیا، اب مزید اور کیا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یکم جون کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تھی۔ پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی تھی، خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا
عدالت نے خواتین سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر خواتین نے کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے، ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں، ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف م
لے گا۔