ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق خواتین ارکانِ اسمبلی کی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے آئندہ چند روز میں علیحدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین رہنماؤں کے بھی آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ روز سینئر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان اور جلیل شرقپوری سمیت کئی رہنماؤں کی جانب سے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔
آج بھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔