ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ آئی ایس پی آر
یہ پچھلے ایک سال سے ایک مستقل نمونہ ہے جس میں فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر
ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ آئی ایس پی آر
ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ترجمان پاک فوج
INTER SERVICES PUBLIC RELATIONS
GENERAL HEADQUARTERS
RAWALPINDIPRESS RELEASE
“Chairman PTI has levelled highly irresponsible and baseless allegation against a serving senior military officer without any evidence. This fabricated and malicious allegation is extremely… pic.twitter.com/XfKGAx2Lk8
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) May 8, 2023
ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ عمران خان نے بغیر ثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ عمران خان کو کہتے ہیں جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ انہیں کوئی مسئلہ ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں۔ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔گذشتہ ایک سال سے منصوبے کے تحت پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں ۔ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔