ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
کیس کی ساعت صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہو گی۔ سماعت کے دوران عدالت عظمٰی کو حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کے باہر سیکیورٹی کو الرٹ کردیا گیا۔ پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی نفری شاہراہِ دستور پر تعینات جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیاڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
کیس کی ساعت صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہو گی۔ سماعت کے دوران عدالت عظمٰی کو حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کے باہر سیکیورٹی کو الرٹ کردیا گیا۔ پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی نفری شاہراہِ دستور پر تعینات جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ہے۔