پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات اور دیگر امور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن، آصف علی زرداری، میاں افتخار، خالد مقبول صدیقی ، آفتاب شیر پاؤ، خالد مگسی، آغا حسن بلوچ شریک ہیں۔
اجلاس میں چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، ساجد میر اور حافظ عبدالکریم بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قمر زمان کائرہ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنما اور اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لیے ڈیڈ لائن سے متعلق قانونی ٹیم کیس پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔