ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صادق آباد کچے میں ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا، پولیس کے تازہ دم دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت آئی جی جنوبی پنجاب کررہے آر پی او بہاول پور آر پی او ڈی جی خان اور راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی پی او رضوان گوندل بھی انکے ہمراہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا پولیس کیمپ تھانہ بھونگ کے علاقے گڑھی خیر محمد جھک میں قائم کیا گیا ، پولیس کی پیش قدمی کے بعد ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پولیس نے کچے کے علاقے کچہ کراچی گڑھی خیر محمد جھک کوٹلہ جعفر لعل میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جلا دیا گیا اور سینکڑوں ایکڑ رقبہ ڈاکوؤں سے آزاد کرکے کلیئر کر دیا گیا ہے، اس آپریشن میں ابتک 1 ڈاکو ہلاک 6 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کے تعاون سے تیار کئے جانیوالے ہیٹ میپ کے تحت قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے تحت آپریشن جاری ہے کچے میں ریاست کی رٹ کو بحال کرکے خطرناک ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے 8 سے 9 گینگ چھپے ہوئے ہیں، جو سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کر کے سادہ لوح افراد کو بلاتے ہیں اور اغوا کرلیتے ہی