ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک میں ایک جعلی ، دھوکے باز ،ناسور وزیراعظم کو قانونی طور پر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا گیا، اس سےقبل جتنےبھی وزیراعظم نکلے کسی ناکسی سازش کےتحت نکلے، عمران خان ملک کا واحد وزیراعظم تھا جس کوپارلیمنٹ کی روایت کے مطابق گھر بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واحد جماعت تھی جس نے کہا ہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے، کے پی کے بی آرٹی پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے، عمران خان کی انویسٹی گیشن نہ کرنے کا جواز کیا ہے؟ عمران خان کےدور میں الیکشن کمیشن بھی جعلی طریقے میں شامل تھا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نےبھی ملک میں پولورائزیشن نہیں پھیلائی ، اس کی وجہ سے معیشت پربہت پریشر ہے، اس نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی،عمران جن کی وجہ سےاقتدار میں آیاانہی پرالزامات لگائے، 2018 کا الیکشن فکس تھا ، جب تک میچ فکس نہیں ہوعمران خان میچ نہیں کھیلتا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے اوپر مزید کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، جن افرادکی تنخواہ50ہزارسےکم ہے، چاہتےہیں انکو65روپےکلوآٹا فراہم ہوسکے، مزیدبس سروس کراچی میں شروع کرنےجارہےہیں ، 13اپریل سےملیر میں ای وی بسوں کی سروس شروع کی جارہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ 14اپریل کوبحریہ ٹاؤن سےٹینک چوک اورنمائش تک ایک اورروٹ ہوگا، ای وی بسوں کےدونئے روٹس شروع ہورہےہیں، نارتھ کراچی سےنیوکراچی،سہراب گوٹھ ،ایف بی ایریاسےٹاور،ڈاک یارڈتک پیپلزبس کاروٹ شروع ہوگا