ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 6دن ہو گئےپتہ نہیں اظہرمشوانی کہاں ہیں، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کوعدالت میں پیش کرنا ہوتاہے، استدعا ہے کہ اظہر مشوانی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے اور عدالت اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی 23 مارچ کو لاپتا ہوئے تھے۔
دو روز قبل اظہر مشوانی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس عمر عطا بندیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
خط میں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے لیے قائم سیل کے ذریعے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔
خط کے متن کے مطابق اظہر مشوانی گزشتہ پانچ روز سے لاپتا ہیں، وہ گزشتہ جمعے کو رہائشگاہ سے زمان پارک کے لیے نکلے تھے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی کے متحرک رکن اور سوشل میڈیا کے معاملات دیکھتے ہیں ان کی گمشدگی میرے اور بوڑھے والدین کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔