میری طرح یہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے کہ قائد اعظم کی تاریخ پیدائش ، تاریخ وفات اور 14 اگست ایک ہی روز (دن) آتی ہیں ۔ میں قائد اعظم کی تاریخ پیدائش کے بارے میں ریسرچ کر رہا تھا تو مجھے کافی ریسرچ کرنے کے بعد ایک بہت ہی دلچسپ بات کا علم ہوا کہ قائد اعظم کی تاریخ پیدائش ، قائداعظم کی تاریخ وفات اور 14 اگست یہ تینوں تاریخیں ہمیشہ ایک ہی روز آتی ہیں ۔ جیسا کہ آپ اگر پچھلے سال 2022 کی بات کریں تو 14 اگست کو جو دن تھا وہی قائد اعظم کی تاریخ پیدائش اور وفات کا تھا جیسا کہ 14 اگست 2022 کو اتوار کا دن تھا ایسے ہی اگر آپ کیلنڈر نکال کر دیکھنا چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں 11 ستمبر کو بھی اتوار ہی تھا اور اگر ہم 25 دسمبر کی بات کریں تو بھی اتوار ہی تھا ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کا پیدائشی نام ’محمد علی جناح بھائی‘ تھا جس کو بعد میں اُنہوں نے بھائی کا لفظ ہٹا دیا تھا اور اب ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
قائد اعظم ایک نامور وکیل ، سیاست دان اور پاکستان کے بانی تھے
قائد اعظم کی تاریخ پیدائش مورخہ 25 دسمبر 1876 ہے
قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخ وفات مورخہ 11 ستمبر 1948 کو ہوئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے پچھلے کچھ سالوں کے کیلنڈرز کو دیکھا تو ایسا ہی ہوا کہ یہ تین تاریخیں ایک ہی دن میں آتی ہیں اب اگر ہم 2023 سال کی بات کریں آج مورخہ 30 مارچ 2023 ہے اور اس سال کا کیلنڈر اگر ہم دیکھیں تو 14 اگست کو پیر کا دن آرہا ہے تو اگر آپ تھوڑا سا کیلنڈر کو آگے جاکر دیکھیں تو 11 ستمبر 2023 کو بھی پیر آ رہا ہے اور اگر ہم اپنے کیلنڈر کو تھوڑا آگے لے کر جائیں تو اس سال میں قائد اعظم کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر کو بھی پیر کا دن ہوگا ۔