نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی ، لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست گزار شیخ رشید کی دائر پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے درخواست مسترد کردی عدالت نے ریمارکس دیئے ۔ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلی کی تقرری کیلئے مکمل اختیار ہے
عدالت نے کہا وزیر اعلی کےلیے کون کون سے نام دیے گیے تھے
وکیل شیخ رشید نے کہا کہ احد چیمہ ، احمد نواز سکھیرا کے نام دیے گئے تھے
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلی کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔نگراں وزیر اعلی کا کام صرف الیکشن کرانا ہے اگر الیکشن کمیشن نے خود ہی الیکشن نہ کرانے کا کہہ دیتے ہیں تو پھر کیا ہوسکتا ہے ۔