مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وارننگ کے مطابق کالعدم تنظیم مینار پاکستان ریلی کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں جلسہ کرے گی۔ مینار پاکستان ریلی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم مینار پاکستان ریلی کو نشانہ بنا سکتی ہے، کالعدم تنظیم سیاسی جلسوں اور زمان پارک کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
تھریٹ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت اور اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
حکام نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کے تناظر میں شاہدرہ سے لاہور کے ایم اے او کالج تک میٹرو بس سروس کل صبح تک بند کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس کا روٹ آج رات سے کل صبح تک بند رہے گا۔