ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کواسلام آباد کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکلا نے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا، جبکہ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ درج مقدمے کے مطابق حسان نیازی نے کار سرکار میں مداخلت کی، مقدمے کے مطابق حسان نیازی نے پولیس کو دھمکیاں دیں اور بیریئرز توڑے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے درج مقدمے کے مطابق شریکِ ملزم جائے وقوعہ سے بھاگ گیا، حسان نیازی وقوعہ کے وقت اسلحہ سے لیس نہیں تھے، حسان نیازی 3 روز سے پولیس حراست میں تھے لیکن کوئی برآمدگی نہ کی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات کو جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا لہذا حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتاہے، حسان نیازی کو 6 اپریل کوپیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ حسان نیازی کو دو روز قبل اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا تھا۔