عمران خان کی عدالت نے مجموعی طور پر 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی
لاہور میں دہشتگردی دفعات کے تحت 3 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد میں دہشتگردی دفعات کے تحت 5 مقدمات میں 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے بچا لیا، آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران سماعت کہا میرے خلاف اتنے مقدمات درج ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، 6 مقدمات اور درج کریں، سنچری مکمل ہو جائے گی، جو میرے گھر پہ ہوا اس سے پہلے کہیں نہیں ہوا، وزیر داخلہ کہہ رہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان قافلے کی صورت میں پہنچے، عدالت عالیہ میں انہیں ساڑھے پانچ بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔