ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریلی زمان پارک سے داتا دربار جانی تھی تاہم عمران داتا دربار سے پہلے ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس روانہ ہوگئے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہمارا ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ اس جہاد میں شرکت کریں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، حقیقی آزادی حقیقی جمہوریت سے آتی ہے اور حقیقی جمہوریت انصاف سے آتی ہے، قانون کی حکمرانی اور بالادستی سے آتی ہے، یہ آپ سب کی جنگ ہے
عمران خان نے کہا کہ میں آج اپنے سارے پاکستانیوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ میری ذاتی جنگ نہیں، ذاتی مفادات کیلئے کوئی اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالتا، سب کو پتہ ہے کہ جب بھی میں زمان پارک سے نکلتا ہوں، میری زندگی خطرے میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ذاتی مفادات کیلئے آج عوام میں نکلا ہوں تو وہ کون ہے جس کی جان خطرے میں ہو اور وہ ذاتی فائدے کیلئے تحریک چلائے، کیونکہ وہ زندہ ہو گا تو فائدہ اٹھائے گا، پہلے والے تو اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک سے باہر بھاگ جاتے تھے، میں یہ واضح کر دوں کہ یہ جنگ پاکستانی قوم کیلئے لڑ رہا ہوں۔