گوجرانوالہ ،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی
عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ،عدالتی ذرائع
گوجرانوالہ، رانا ثنا اللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کودھمکیاں دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
گوجرانوالہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کئے اور پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔
اس سے قبل وکلا نےعدالت میں رانا ثنااللہ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی ، دوران سماعت گجرات پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی سٹی ملک عدنان پیش ہوئے تھے۔
ڈی ایس پی نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کو بہت تلاش کیا لیکن نہیں مل سکے اور عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کرا سکے۔