ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کروانےکیلئے لاہور آنیوالی اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد کا معاملہ، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان، شبلی فراز سمیت کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج pic.twitter.com/Flc9JHJsPi
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 6, 2023
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لےکر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئےکارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجود نہیں ہیں ، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری وصول کیے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ پر لکھا کہ عمران خان موجود نہیں ہیں، وہ قانون کے مطابق تعمیل کریں گے
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش پر موجود نہیں۔
قانونی کاروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کی جائے گی-
پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023