عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج ضلع کچہری میں پیش نہیں ہوں گے پی ٹی آئی لیگل ٹیم
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے عمران خان کو آج توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے جبکہ پولیس عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق آج سیشن عدالت کو آگاہ کرے گی
پاکستان تحریک انصاف وکلا ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج ضلع کچہری میں پیش نہیں ہوں گے
پی ٹی آئی وکلاء ٹیم ذرائع کے مطابق عمران خان کے وارنٹ کی منسوخی کیلئے درخواست تیار کرلی ہے جو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی جائے گی
پی ٹی آئی لیگل ٹیم ذرائع کے مطابق عمران خان اقدامِ قتل کیس میں ضمانت میں توسیع کیلئے 9 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ اور ٹیرن وائٹ اہم کیسز ہیں۔ ان میں پیشی سے بچنے کیلئے انہوں نے 5 ماہ سے ٹانگ پر پلستر لگا کر رکھا گزشتہ روز ہتھے چڑھ جاتا تو اسے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں منتقل کردیتا