ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انصاف کی دہائیاں دینے والے شخص کی اصلیت کل پوری قوم نے ٹی وی سکرین پر دیکھی، لوگ خفاہیں کہ ہمارے لیڈر کو گیدڑ کیوں کہا جارہا ہے، اب انہوں نے پلستر اتارا ہے تو پولیس کو دیکھ کر باتھ روم میں گھس گئے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا لیڈر وہ ہوتا ہے جو نوازشریف کی طرح سیاسی انتقام کو ہنستے ہنستے برداشت کرتا ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے باتھ روم میں چھپ جاتا ہے، جس کی پولیس کو دیکھ کر طبیعت خراب ہوجاتی ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے جو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرتا ہے،
پاکستان کا نظام عدل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے
عدلیہ کا ایک حصہ عمران خان کی جنگ میں ساتھ ہے
عظمیٰ بخاری کی کھلے عام عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی #BOLNews #UzmaBukhari pic.twitter.com/ClXm99i7Dh— BOL Network (@BOLNETWORK) March 6, 2023
عظمیٰ بخاری نے کہا اس آدمی نے جان بوجھ کر خطرے کا ڈرامہ بنایا ہوا ہے کل پی ٹی آئی کو پاکستان ٹرک انصاف کہتے ہیں، ایک شخص نے پاکستان کے تمام اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کر رکھا ہے، جو عدلیہ عمران خان کو ریلیف دے وہ ان کو پسند ہے،
انہوں نے کہا جو لوگ قانون کی بات کرتے ہیں وہ عمران خان کو پسند نہیں ہیں۔ پاکستان کی سلاخوں میں عمران خان جیسا فتنہ پھنسا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کی ہر طرح کی تباہی میں شریک ہے، عدالت ان کو بلارہی ہے یہ توشہ خانہ میں پیش نہیں ہورہے ، کوئی عدالت یہ کہنے کی روادار نہیں کہ جاؤ اور تفتیش میں شامل ہو، آئندہ ہمیں کوئی قانون اور انصاف کا بھاشن نہ دے،
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے کوئی قانون نہیں، صرف وہ قانون ہے جو عمران خان کہہ رہا ہے