مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے۔۔۔کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے 22 کروڑ عوام کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے کہ انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے جیل میں اپنے کپڑے فرائنگ پین گرم کرکے استری کرنے پڑتے تھے
جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا کارکن وین میں چڑھ کر سیلفیاں بناتے رہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی گرفتاری دینے والے رہنماؤں کی سیلفی جاری کی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو یکم مارچ تک جاری رہی
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ “ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں“۔ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔