ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیل بھرو تحریک میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا ہوگئے ، اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہا ، فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری شاہ پور جیل سے رہا ، حافظ آباد سے 41 اور لودھراں سے 15 کارکنان رہا ، عمرسرفرازچیمہ اور 24 کارکن ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا ،
پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیلوں کے باہر موجود تھی۔
رہائی ملنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اٹک جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوئے ہیں، پنجاب نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دینا ہے، 2018 کے الیکشن میں ہماری کامیابی ادھوری تھی، اب ہم نے اس کامیابی کو مکمل کرنا ہے
دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا ہونے والے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ جیل اور ظالم جابر حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے راستے نہیں روک سکتے، یہ رانا ثناء اللہ جو روز بڑھکیں مارتا تھا، دیکھ لے کپتان کے سپاٸی جیلوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔