ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز میری ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہے ۔
عمران خان نے کہا مریم نواز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتی ہیں جس سے مجھے فائدہ ہوتا ہے ۔ کوئی یہ سمجھتا ہے گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا۔
عمران خان نے کہا ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔ اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں۔
چیئرمین نے کہا آرمی چیف جنرل عاصم مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں لیکن میں ان سے مل کر معاملات حل کرنا چاہتا ہوں ۔وہ ہی بات نہیں کرنا چاہتے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں ہے۔ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے 300 کے قریب امیدوار ہیں۔ اگر اب وزیراعلی کا بتا دیا تو پارٹی میں قتل عام ہوجائے گا۔
تحریک انصاف چیئرمین نے کہا مجھ اور اہلیہ پر ایک کرپشن کا کیس ثابت کر دیں۔ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔ایسے لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہی میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ اب ہم نے پرویز الہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے۔ میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا۔
عمران خان نے اپنی سے جان کے خطرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا میری ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے یہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے۔
انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہو گی۔