ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفادات کیلئے اہم ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات پاکستان کے سیاسی حلقوں کی ہے تو ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو دوسروں پر ترجیح نہیں دیتے۔ ہم پُرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی سیاسی رہنما اور جماعت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ، امریکا کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ( بی بی سی ) کے دفاتر پر چھاپے سے آگاہ ہے، دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔