ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن سرعام پروگرام سید اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا انکشاف کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور زمانے میں ففتھ جنریشن وار کے نام پر پی ٹی آئی کارکنان کو شعبۂ تعلقات عامہ میں بھرتی کرنے کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنانے اور چلانے کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے دئیے گئے۔
اقرار الحسن کا کہنا ہے کے ان دونوں پاکستان تحریک انصاف اور پاک فوج میں سے کسی پر بھی تنقید ہوتی تو یہ جتھے تنقید کرنے والے پر ٹوٹ پڑتے
مزید ان کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو مینارِ پاکستان واقع پر بھی ایسا ہی ہوا۔ عورت بھلے کسی بھی کردار کی مالک ہو، اس کا یوں قومی مقام پر نوچا جانا پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال تھا اور مینارِ پاکستان جیسے قومی اثاثے کی حفاظت اور وہاں ایسے ناخوشگوار واقعے کو روکنا ایجنسیوں کی بھی ذمے داری تھی
انہوں نے کہا ففتھ جنریشن وار کے نام پر اکھٹے ان جھوٹے سچے اکاؤنٹس نے پنجاب حکومت اور ادارےکی ذمے داری کا بوجھ ہمارے کندھوں پر ڈال دیا، لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور ہمارے جذباتی بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور سادہ لوح لوگ بھول گئے کہ اس واقع کو روکنے کی ذمے داری پنجاب حکومت کی تھی
مزید انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم آج جن صحافیوں کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ٹوئیٹ کرتے ہیں اُن صحافیوں نے ہماری گرفتاری کے لئے ٹرینڈ چلائے، لیکن ہم پر جو الزامات لگے آج ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد ایک بھی ثابت نہیں ہو سکا۔ اور اب ایف آئی اے بتا رہی ہے کہ کون سے صحافی وینا ملک جیسے اکاؤنٹس سے غلاظتیں اگلتے رہےبہر حال نکتہ یہ تھا کہ آصف غفور صاحب کے بھرتی شدہ اور پی ٹی آئی کے حامی صحافیوں کو ٹھیکے پر دئیے گئے اکاؤنٹس وقت پڑنے پر فوج کے خلاف ہی استعمال ہوئے، اور اس وقت کوئی نہیں تھا جو سوشل میڈیا پر باجوہ صاحب یا فوج کا دفاع کرتا۔۔۔۔ اسے کہتے ہیں مکافاتِ عمل
آصف غفور صاحب کے زمانے میں ففتھ جنریشن وار کے نام پر پی ٹی آئی کارکنان کو شعبۂ تعلقات عامہ میں بھرتی کرنے کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنانے اور چلانے کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے دئیے گئے۔ ان دونوں میں سے کسی پر بھی تنقید ہوتی تو یہ جتھے تنقید کرنے والے پر ٹوٹ پڑتے 1/5
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 8, 2023