ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا جسد خاکی کے ساتھ خصوصی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،
ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف کی میت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ملیر کینٹ منتقل کیا جائے گا
نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پاک فوج کے خصوصی دستے تعینات ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گ
گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی تھی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقلی کے لیے پاکستانی سفارتی حکام اور اماراتی حکام کا رابطہ ہوا تھا اور ان میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا۔
خیال رہے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔